8 مئی، 2024، 1:25 PM

جرمنی، طلباء مظاہرین پر پولیس کا تشدد

جرمنی، طلباء مظاہرین پر پولیس کا تشدد

غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف مظاہرہ کرنے پر جرمن پولیس نے یونیورسٹی طلباء پر تشدد کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینی عوام پر جارحیت اور ان کی نسل کشی کے خلاف یونیورسٹی طلباء کے مظاہرہ کا دائرہ پھیلتے ہوئے امریکہ سے یورپ تک پہنچ گیا ہے۔

جرمنی میں یونیورسٹی طلباء نے صہیونی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین فلسطین کے حق میں اور صہیونی حکومت کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔

الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ برلن یونیورسٹی کے طلباء نے فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا۔ آزادی بیان کا نعرہ لگانے والے دیگر مغربی ممالک کی طرح جرمنی کی پولیس نے بھی پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا اور صہیونی حکومت مخالف نعرے لگانے والے طلباء اور طالبات کو گرفتار کیا۔

یاد رہے کہ امریکہ سے شروع ہونے والے طلباء مظاہروں کا سلسلہ یورپ اور ایشیا کے مختلف تعلیمی اداروں تک پھیل گیا ہے۔ امریکی حکام کی ہدایات کے مطابق پولیس نے پرامن طلباء کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جس کے بعد دنیا بھر میں یونیورسٹی طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے امریکی طلباء کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

News ID 1923826

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha